حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان دنوں تاریخ انسانیت کے عظیم شہیدوں کی یاد میں دنیا بھر میں اجتماعات ہو رہے ہیں اسی سلسلہ کی ایک کڑی شہر لکھنؤ میں دیکھنے کو ملی۔جہاں یاد شہداء کے عنوان سے ہونے والے پروگرام میں روح پرور اجتماع زبانزد خاص و عام قرار پایا۔
قابل ذکر ہے کہ میجر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس سمیت دیگر شہداء کی یاد میں پرانے لکھنؤ کے تاریخی روضہ فاطمان کے قریب واقع حضرت قاسم ہال میں اس عظیم اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قارئ قرآن پاک جناب صفدر بہشتی صاحب نے کیا۔جس کے بعد ناظم جلسہ جناب عزادار نانوتوی نے جناب علی محمد صاحب کو آواز دی جنہوں نے نہایت پر درد اور موثر آواز میں فصل گل ہے اب جہاں میں اے شہیدوں تم کہاں ہو؛ پیش کیا۔جسے سن کر مرد و زن سبھی آبدیدہ ہو گئے۔
شہر لکھنؤ کے اس تاریخی و منفرد پروگرام میں پہلی تقریر فاضل قم مولانا سید حیدر عباس رضوی نے کی۔مولانا موصوف نے سورہ احزاب کی آیت نمبر ۲۳ کے ضمن میں شہادت طلبی اور فضیلت شہید و شہادت پر مدلل گفتگو کے ضمن میں بیان کیا کہ ہمیں ماننا پڑے گا کہ قاسم سلیمانی مکتب کربلا کے پیرو ہیں۔اگر امام حسین علیہ السلام یزید سے مقابلہ کے لئے مدینہ کو خیرباد نہ کہتے تو دنیا اس فاسق و فاجر کو اسلام کا نمائندہ سمجھ بیٹھتی ایسے پر فتن دور میں کہ جب لمبی لمبی ڈاڑھی والے اسلام کے نام پر اسلام دشمن عناصر کے اشاروں پر ناپاک عزائم کے ہمراہ آگے بڑھے قاسم سلیمانی کے ولایت فقیہ کے پرچم تلے ان سے مقابلہ کیا تا کہ حقیقی اسلام سے دنیا روشناس ہو سکے۔مولانا سید حیدر عباس نے یاد شہداء کے عنوان سے ہونے والے پروگرام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان جوان برادران و خواہران کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک کوششوں سے یہ عہد ساز پروگرام منعقد ہو سکا۔مولانا سید حیدر عباس نے بیان کیا کہ شہید بہشتی کی شہادت کے بعد منافقین کو پہچاننا آسان ہوا تھا اور شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ہم جیسوں کو دشمن شناسی کا ہنر ملا۔
دوسری تقریر حوزہ علمیہ حضرت دلدار علی غفرانمآب کے مدرس مولانا سید اصطفی رضا نے کی۔مولانا موصوف نے شہید نمر کے بارے میں گفتگو کے دوران بیان کیا کہ شہید نمر نے لوگوں کو تشدد کی دعوت ہرگز نہ دی بلکہ وہی روش اختیار کی جو سابقہ علماء کی روش تھی۔
شہید نمر نے حکومت کے خلاف اقدام کی دعوت ہرگز نہ دی بلکہ شیعیان امیر المومنین کو ان کا حق دلانے کا مطالبہ کیا۔آج بھی شیعہ حضرات سعودی عرب کے ان علاقوں میں آباد ہیں جہاں قدرتی ذخائر موجود ہیں جیسے پٹرول وغیرہ۔
شہید نمر جنہیں مختلف مواقع پر قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا کیا گیا بقیع کی آبادی کا مطالبہ کرنے والے شہید نمر نے لاکھ بندشوں کے باوجود اپنے پائے ثبات میں لغزش پیدا نہیں ہونے دی بلکہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔اور یہی مجاہد فی سبیل اللہ کی صفت بھی ہے۔
ناظم جلسہ نے اس کے بعد حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین مولانا عقیل عباس معروفی کو دعوت سخن دی۔مولانا معروفی نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں حیات کے چار اقسام بیان کئے اور مفصل طور پر حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔ساتھ ہی شاعر انقلاب جناب جوش ملیح آبادی کے اشعار پیش کئے جس سے حضرت قاسم ہال کی فضا نعروں سے گونج اٹھی۔
اس کے بعد کی تقریر مدرسہ جامعۃ الثقلین کے پرنسپل مولانا اختر عباس جون کی تھی۔مولانا موصوف نے سورہ نساء کی آیہ کریمہ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً پر نہایت خوش اسلوبی سے گفتگو کی۔مولانا نے قائدین اور قاعدین کا فرق واضح کیا ساتھ ہی اضافہ کیا کہ سوچنا ہوگا یہ شہداء شہادت کو کیسے حاصل کر سکے۔یقینا یہ مجاہد کبیر امام خمینی کی دور اندیشی کا نتیجہ تھا۔جب ہمارے سماج میں شہادت کا شوق پیدا ہو جائے گا تو ہمیں وہ نظام بھی مل جائے گا جس میں ہر سو عدل و عدالت کا راج ہوگا۔
مولانا جون نے بیان کیا کہ خدا وند عالم نے جب دیکھا کہ اس کے بندے امامت کے قدردان نہیں تو اپنی آخری حجت کو پس پردہ غیبت بھیج دیا جب تک ہمارے اندر شوق شہادت نہیں پیدا ہوگا امام کا ظہور ممکن نہ ہو سکے گا۔ظہور کے لئے ہمیں محنت کرنی ہوگی کوشش درکار ہے۔
البلاغ یوٹیوب چینل پر موجود فلائٹ 120 اور آخری بہتر گھنٹے جیسی ڈاکومنٹری دیکھنے کا ترغیب دلاتے ہوئے مولانا موصوف نے تاکید کی اسے خود بھی دیکھیں اور دوسروں تک بھی منتقل کریں۔
اس کے بعد کی تقریر ہدی مشن کے صدر مولانا سید منظر صادق زیدی کی تھی۔مولانا موصوف نے رسول اکرم کے فرمان کو سرنامہ سخن قرار دیا جس میں آنحضرت نے بیان فرمایا کہ ہر نیکی سے بالاتر کوئی نہ کوئی نیکی یہاں تک کہ انسان راہ خدا میں شہید کر دیا جائے کہ اب سے بالاتر کوئی نیکی متصور نہیں۔آج دنیا بھر میں بہت سے الفاظ نے اپنی آبرو کھو دی ہے جیسے صداقت،امانتداری،رفاقت،آزادی وغیرہ۔لیکن ہر ملک میں شہادت آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے والا لفظ ہے۔شہید اور شہادت کو ہر جگہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شہید جان نہیں دیتا بلکہ شہادت کے سبب وہ ابدی حیات حاصل کر لیتا ہے۔
زیارت کے فقرات سے استناد کرتے ہوئے مولانا نے بیان کیا کہ شہید اپنی شہادت سے دوسروں کو بھی حیات عطا کر جاتا ہے۔
آخری تقریر ملک ہندوستان کے مشہور عالم دین اہلبیت ٹرسٹ دہلی کے صدر جناب مولانا سید قاضی عسکری صاحب کی تھی۔جنہوں نے قرآنی آیہ کریمہ راہ خدا میں شہید ہو جانے والوں کو مردہ گمان نہ کرنا بلکہ وہ زندہ ہیں کے تناظر میں نہایت مفید گفتگو پیش کی۔
مولانا عسکری نے بیان کیا کہ اسلام نے شہادت کو اہمیت دی ہے البتہ یاد رہے کہ شہادت کے لئے قتل ہونا ضروری نہیں ہے۔مثال کے طور پر نبی اکرم کا فرمان ہے جو شخص طلب علم کی راہ میں نکلے اور دار فانی کو وداع کہے وہ شہید راہ خدا ہے۔یا پھر مشہور حدیث کہ اہلبیت کی محبت میں مر جانے والا شہید راہ خدا کا درجہ رکھتا ہے۔
اسی طرح خدا کے محبوب دو قطروں کا تذکرہ کرتے ہوئے مہمان عالم دین نے بیان کیا کہ اللہ کو شہید کا قطرہ خون محبوب ہے اور اسی طرح بندہ پروردگار کا شب کی تاریکی میں یاد خدا میں ٹپکنے والا آنسو عزیز ہے۔شہداء کربلا کیوں شہداء بدر و احد و جمل وصفین سے افضل ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ کربلا میں امام حسین نے چراغ گل کر دیا تھا اس کے باوجود کوئی پیچھے نہ ہٹا۔علم و آگہی،اختیار و آزادی اور فی سبیل اللہ جیسے شرائط کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے شہداء یقینا قابل قدر ہیں۔مولانا موصوف نے اضافہ کیا کہ مقررین کی تقاریر سے آپ کے جذبات بیدار ہوں۔آج لوگ دنیاوی مفادات کے سبب حقیقت سے دور ہوتے جا رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔
آخر میں ممتاز محقق اور صاحب زبان و قلم جناب مولانا سید مشاہد عالم رضوی ہلوری کے دعائیہ فقرات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
قابل ذکر ہے کہ اس روحانی اجتماع میں بڑی تعداد میں مرد وزن پیر و جواں شریک ہوئے۔اور خیمہ شہادت کے عنوان سے ایک نمائش بھی لگائی گئی جس کا خوب استقبال ہوا۔سحر عالمی نیٹ ورک،گوہر ایجنسی اور گراف ایجنسی کے علاوہ دیگر ذرائع ابلاغ نے اسے براہ راست نشر کیا۔
![لکھنؤ میں یاد شہداء کے عنوان سے ہوا عظیم الشان اجتماع لکھنؤ میں یاد شہداء کے عنوان سے ہوا عظیم الشان اجتماع](https://media.hawzahnews.com/d/2023/01/10/4/1680249.jpg?ts=1673348423000)
حوزہ/ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس سمیت دیگر شہداء کی یاد میں پرانے لکھنؤ کے تاریخی روضہ فاطمان کے قریب واقع حضرت قاسم ہال میں ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا۔
-
شکست خوردہ دشمن کی انسانیت سے گری حرکت
حوزہ/ ہمیں پورا یقین ہے کہ شکست خوردہ دشمن اس حیلہ میں بھی کامیاب نہیں ہوپائے گا قدرت نے روز اول ہی ٹھان لیا ہے: وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ…
-
شیموگہ کرناٹک میں شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ مولانا حیدر علی جعفری قمی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں حق اور باطل کا آمنا سامنا رہا ہے، مگر تاریخ میں زندہ وہی لوگ رہے ہیں جنہوں…
-
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد:
شہداء کی زندگی قابلِ فخر ہے تو ان کی موت قابلِ رشک
حوزہ / ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
ولادت حضرت زہرا(س) کی مناسبت سے پیروان ولایت کے زیر اہتمام یک روزہ علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور شہدائے مقاومت کی برسی کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام سے گاڈہ کھوڑ سوناواری میں یک روزہ علمی…
-
شام کی قومی اسمبلی کے رکن کی حوزه نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو:
اقوام عالم کو مزاحمت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر دشمن کا عملی مقابلہ کرنا چاہیئے: محمد رجا
حوزه/ شامی قومی اسمبلی کے رکن محمد رجا نے کہا کہ ہمیں خطے کی اقوام کی حیثیت سے مزاحمت و مقاومت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر دشمن کا عملی مقابلہ کرنا چاہیئے۔…
-
حکومت آل سعود حجاز مقدس میں شیعہ مسلک کو نابود کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے: آغا سید حسن الموسوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے سعودی عربیہ کے علاقہ قطیف اور تاروت میں واقع شیعہ مسلمانوں کے گھروں دینی اور ثقافتی اثاثوں کو مسمار کرنے…
-
بنگلور میں یادِ شھدائے راہ حق کی مناسبت سے سیمنار و مجلس عزاء کا اہتمام
حوزہ/ انجمن امامیہ کی جانب سے مسجد عسکری بنگلور میں یادِ شھداء کی مناسبت سے ”سیمنار و مجلسِ عزإ براہِ ایصال ثواب شھدائے اسلام“ کا اہتمام کیا گیا۔
-
قم المقدسہ میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد
حوزہ / ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام قم المقدسہ میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سید ہاشم الحیدری، علامہ شفقت شیرازی و دیگر نے خطاب کیا۔
-
محترمہ معصومہ نقوی:
حرم مطہر امام ہشتم (ع) میں شہداء اسلام کی برسی منانا اعزاز کی بات ہے
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے مشہد مقدس میں تجوید القرآن کے روزانہ کلاسز کے شیڈول کے علاوہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام میں خصوصی…
-
یمنی ماہر سیاسیات اور سابق وزیر صحت کی حوزه نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو:
امام خمینی (رح) مزاحمتی و مقاومتی محور کے بانی تھے: ڈاکٹر یوسف الحاضری
حوزه/ڈاکٹر یوسف الحاضری نے کہا کہ امام خمینی(رح) مزاحمتی و مقاومتی محور کے بانی تھے، اسی لئے اسلامی انقلاب کے بعد دوسرے انقلابات رونما ہوئے۔
-
قم المقدسہ میں عالمی اجتماع بعنوان شہیدِ مقاومت: حق و انصاف کے علمبرداروں کا عزم
حوزہ/ قم المقدسہ میں منعقدہ "شہیدِ مقاومت" کے عالمی اجتماع نے دنیا بھر کے حق و انصاف کے علمبرداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے عزم و ہمت کی نئی مثال…
-
سعودی عرب میں ایک اور مبلغ کو سزائے موت
حوزہ/ ایک انگریزی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے ملک کے مشہور مفکر ’عواد القرنی‘ کو ان کے ٹوئٹر، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام اکاؤنٹس ہیک کرکے اخوان…
-
کرگل میں شہدائے مقاومت کی یاد میں پانچ روزہ پروگرام اختتام پذیر
حوزہ/ بسیج روحانیون امام خمینی ٹرسٹ کی جانب سے شہیدان مدافعان حرم سردار مقاومت قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس اور انکے دیگر آٹھ باوفا ساتھیوں کی تیسری…
-
دونوں شہید دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف فتح کے سپہ سالار تھے: حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ انہوں نے کہا: شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار اور ننگی تلوارتھے۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے نائیجیریا میں تعزیتی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ / شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید مہدی المہندس، شہداء مزاحمتی محاذ اور شہداء مدافعین حرم کی یاد میں نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک تعزیتی کانفرنس کا…
-
استادِ حوزه علمیه:
معاشرتی مسائل اور مشکلات کا حل سیرتِ معصومین (ع) میں ہے
حوزه/ استادِ حوزه علمیه قم نے کہا: حوزہ علمیہ کو تمام میدانوں میں اہل بیت (ع) کی سیرت اور طرز عمل بیان کرنا چاہیئے، کیونکہ معاشرتی تمام مسائل اور مشکلات…
-
برسوں جیل میں رہنے کے بعد کئی مسلمان با عزت بری
حوزہ/ سال 1993 میں ہندوستان کے کچھ شہروں میں ٹرینوں میں دھماکے ہوئے تھے، ان دھماکوں کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں عبدالکریم ٹنڈا بھی…
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد کی جانب سے تکریم شہدا کانفرنس کا انعقاد
حوزہ / دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کی طرف سے سازمان تبلیغات اسلامی خراسان کے ہال میں عظیم الشان تکریم شہدا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
حوزہ علمیہ قم و نجف کے درمیان ہونے والی ملاقات کی رپورٹ
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم نجف کے درمیان تعاون اور مشارکت کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں حوزہ علمیہ قم اساتذہ اور علماء کے علاوہ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم…
-
کراچی میں مرکزی مجلس برسی برائے تکریم شہدائے راہ ولایت کا انعقاد
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی تنظیم عزا (ایڈہاک…
-
استاد حوزه علمیہ قم کی حوزه نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو:
انقلابِ اسلامی ایران، نظام اور عوام کے مقابل دشمنوں کی شکست یقینی ہے: حجت الاسلام والمسلمین حسین بنیادی
حوزه/ استاد حوزه علمیہ قم نے کہا: ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے ولایت کی پیروی اور اطاعت کرتے ہوئے ایک روشن راستہ اور بلند مقصد کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس…
-
قاسم سلیمانی ہر انقلابی کی دل میں بستا ہے اور آج بھی دشمن سردار کے نام سے ڈرتا ہے
حوزہ / خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد سندھ کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے"عالمی دہشتگردوں…
-
تصاویر/ قم المقدسہ میں ’کتاب دین‘ کے موضوع پر کتابوں کی نمائش
حوزہ/ ’کتاب دین‘ کے موضوع پر قم المقدسہ میں عظیم الشان نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری آیت اللہ حسینی بوشہری نے دورہ…
-
شہدائے مقاومت کی یاد میں کرگل میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام دار القرآن مرکزی زینبیہ کی طالبات نے شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا۔
-
حضرت غفرانمآب کی یاد میں سیمینار و مجلس عزا
حوزہ/ زیر صدارت آیت اللہ امیر العلما سید حمید الحسن ،حضرت غفرانمآب کی حیات جاوید اور زندگی بخش کارناموں پر ایک سیمینارو مجلس ترحیم موصوفِ مرحوم کےپوتے…
آپ کا تبصرہ